ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’گؤرکشا‘کی آڑمیں جرائم قطعی طورپرناقابل برداشت ،مجرموں کے خلاف کارروائی چاہتاہوں:مودی

’گؤرکشا‘کی آڑمیں جرائم قطعی طورپرناقابل برداشت ،مجرموں کے خلاف کارروائی چاہتاہوں:مودی

Sat, 06 Aug 2016 21:09:20    S.O. News Service

مودی نے دیاسخت پیغام،کہا،غلط دھندہ میں ملوث غیرسماجی عناصرگؤرکشک کاچولہ پہن کربیٹھے ہیں
وزیراعظم نے کہا،اسمارٹ سیٹی کے ساتھ اسمارٹ گاؤں بھی ایجنڈے میں شامل

نئی دہلی،6اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پی ایم نریندر مودی ہفتہ کو پہلی بار ٹاؤن ہال میں عوام سے بات چیت کی۔پی ایم مودی سے ملک کی مختلف ریاستوں کے لوگوں نے گڈ گورننس، معیشت، صحت، زراعت، فصل، خارجہ پالیسی اور سیاحت جیسے مسائل پر وزیر اعظم سے براہِ راست سوال کئے۔پی ایم نریندر مودی نے عوام کے سوالوں کے جواب دیئے۔پی ایم مودی نے اس اسٹیج کا استعمال ملک میں گؤرکشا کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لینے کیلئے کیا۔انہوں نے دووٹوک کہا کہ گؤرکشا کے نام پرکچھ لوگ اپنی دکانیں کھول بیٹھے ہیں، مجھے ان پربہت غصہ آتا ہے۔کچھ لوگ جوغیرسماجی کاموں میں ملوث رہتے ہیں، وہ گؤرکشک کاچولاپہن لیتے ہیں،گائے کے تحفظ کی آڑمیں جرائم کے خلاف کارروائی چاہتاہوں۔جوحقیقت میں گائے کی سیواکرناچاہتاہیں انہیں گائے کے پلاسٹک کھانے سے روکنے کے لئے کام کرناچاہئے کیونکہ زیادہ ترگائے کی اموات پلاسٹک کھانے سے ہوتی ہیں۔
پی ایم مودی نے کہاکہ گؤرکشا کے نام پر کچھ لوگ اپنی دوکانیں کھول کر بیٹھے ہیں۔گؤسیوک بننے والے لوگوں پرمجھے بہت غصہ آتا ہے۔پرانے زمانے میں بادشاہوں کی لڑائی ہوتی تھی۔بادشاہ جنگ کے وقت آگے گائے رکھتے تھے اورجیت جاتے تھے۔کچھ لوگ رات کو گورکھ دھندے کرتے ہیں اوردن میں گؤرکشک کا چولا پہن لیتے ہیں۔80فیصدگوسیوک گورکھ دھندہ کرتے ہیں۔اپنی برائیوں سے بچنے کیلئے گؤرکشکو بننے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔گائے سب سے زیادہ پلاسٹک کھانے سے مرتی ہیں۔خود کوگؤرکشک بتانے والے اگر لوگوں سے پلاسٹک پھینکنا بند کروا دیں تو وہ ہی بہت ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ40لاکھ سے سے زیادہ سیاح ہندوستان آئے۔سوچھ بھارت مہم کی وجہ سے اس کو فروغ ملا۔صفائی سے ٹورازم کو فائدہ مل رہا ہے۔بھارت کی وراثت کو لے کر دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہوگا۔وراثت سے جتنا لوگوں کو جوڑیں اتناہی فائدہ ملے گا۔ہمارے پاس جتنا ہے، اگر صرف اسی پر توجہ مرکوز کریں تو ٹورازم کو بہت فروغ ملے گا۔پی ایم مودی نے کہاکہ ملک میں الفاظ کی سیاست کرنے والے کم نہیں ہیں۔اسمارٹ سٹی کی بات ہوتی ہے تو پوچھتے ہیں کہ اسمارٹ ولیج کیوں نہیں۔اسمارٹ سٹی کا الگ کانسپٹ ہے لیکن گاؤں کی حالت بھی بدلنی چاہئے۔شہروں میں ملنے والی سہولیات گاؤں کو بھی ملنی چاہئیں۔


Share: